
پاکستانی شیعہ خبریں
دنیائے علم و عرفان آغا حامد موسوی کی ہمیشہ معترف رہی، حسین مقدسی
شیعہ نیوز:مختار آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِ اہتما م میرِ کارواں کانفرنس علی مسجد سٹیلائٹ ٹاؤن میں ہوئی جس کی صدارت تنظیم کے چیئر مین ڈاکٹر ایس زیڈ نقوی نے کی جبکہ سربراہ ٹی این ایف جے علامہ آغا سید حسین مقدسی، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی، باوا سید فرزند علی کاظمی،علامہ اظہر عباس حیدری، علامہ سید قمر حیدر زیدی ، سید حسن کاظمی نے بھی کانفرنس میں شر کت کی ۔ سید حسین مقدسی نے کہا کہ دنیائے علم و عرفان آغا حامد موسوی کی ہمیشہ معترف رہی۔ ایس زیڈ نقوی ، قمر حیدر زیدی، بشارت حسین امامی نے خطاب میں حامد موسوی کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کِیا۔ کانفرنس سے چوہدری مشتاق حسین اور دیگرنے بھی خطاب کِیا۔