
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
رمضان المبارک تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، علامہ رضی جعفر نقوی
شیعہ نیوز:جعفر یہ الائنس کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا رمضان المبارک تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، ماہ صیام میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ان کے نفوس کی طہارت و پاکیزگی کا بہترین موقع دیتا ہے اس ماہ میں عبادات کے ساتھ ساتھ نادار ،مساکین اور ضرورت مند افراد کی مشکلات دور کرکے افضل ترین ثواب کمایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبادات، عزاداری اور دیگر مذہبی رسوم پر عمل ہمارے ایمان کا حصہ ہے تاہم انسانی جان کی حفاظت اولین شرعی فریضہ ہے عالمی حالات کے تناظر میں موجودہ مشکلات کو صبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے میں ہی ملک و قوم کی سلامتی ہے