مشرق وسطی

غزہ میں صیہونیوں کے جرائم نے مغرب کے انسان حقوق کے نعروں کی قلعی کھول دی، صدر رئیسی

شیعہ نیوز:آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے حکومتی بورڈ کے آج کے اجلاس میں مختلف شعبوں میں اقتصادی ترقی کے بارے میں مرکزی بینک کے گورنر کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے معیشت کی بہتری کے لیے حکومت کی کوششوں، ترقی کے اشاریوں اور تبدیلی کے اقدامات پر تاکید کی۔

صدر نے پہلے نائب صدر کو خصوصی اجلاس منعقد کرکے صنعت، کان کنی اور خدمات کے شعبوں میں معاشی نمو بڑھانے کے حل کا جائزہ لینے اور اسے پیش کرنے کی ہدایات دیں۔

صدر رئیسی نے قانون پسندی پر تاکید کرتے ہوئے عوام کے حقوق کے حصول اور بدعنوانی کے خلاف جنگ کو حکومت کے بنیادی اصولوں میں سے جانا اور انتظامی اداروں میں اعتماد کے تسلسل کے لیے ریگولیٹری اداروں کے ذریعے کنٹرول اور نگرانی کے تسلسل کو ضروری سمجھتے ہوئے اس نکتے پر توجہ دینے کو کہا کہ البتہ ان نگرانیوں کا اطلاق اس طرح نہیں ہونا چاہیے جس سے منتظمین کی ہمت اور بہادری کا جذبہ کمزور ہو جائے۔

صدر رئیسی نے ہفتہ "کتاب، کتابخوانی اور لائبریرین” کی مناسبت سے مبارکباد دیتے ہوئے عوامی حکومت میں طباعت میں 11 فیصد اور کتابوں کی فروخت میں 57 فیصد اضافے کی طرف اشارہ کیا اور کتابوں اور مطالعہ کے فروغ اور اشاعت کے لیے اس شعبے سے وابستہ افراد کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کتابخوانی کو فروغ دینے لئے علاقائی، شہری اور صوبائی لائبریریوں کی ضرورت اور تقویت پر زور دیا۔

ابراہیم رئیسی نے فلسطینی مزاحمت کے روشن مناظر اور صہیونی مجرموں اور ان کے حامیوں کے گھناؤنے اور سیاہ چہروں کی تصویر کشی میں کتابوں، فلموں، تھیٹر اور دستاویزی فلموں جیسے فن اور فنی شکلوں کے کردار کو بہت موثر سمجھتے ہوئے واضح کیا: بین الاقوامی اداروں کی خاموشی اور امریکہ اور دیگر ممالک کی غزہ میں صیہونیوں کے ہولناک جرائم کی حمایت نے مغرب کے انسانی حقوق کے افسانے کو واضح کر دیا اور یقیناً مظلوم فلسطینی عوام کا بہایا جانے والا ناحق خون موجودہ جابرانہ نظام کی تباہی اور ایک انصاف پسند عالمی نظام کی بنیاد بنے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button