مشرق وسطی

صیہونی فوج کی فلسطینی اسکولوں پر شیلنگ، درجنوں طلباء زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز اسکولوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں طلباء اورطالبات دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی طلباء پر زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی طلباء، اساتذہ اور دیگر شہری بے ہوش ہوگئے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بے ہوش ہونے والے افراد کو امدادی اداروں کے کارکنوں کی طرف سے طبی امداد فراہم کی گئی۔

خیال رہے کہ فلسطینی علاقوں میں قائم اسکولوں میں اسرائیلی فوج کے دھاوے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ طلباء پرحملے انہیں خوف زدہ کرنے اور ان پر رعب ڈالنے کی مذموم کوشش ہے۔

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے الرام میں ہفتے کی شام اسرائیلی فوج کے دھاوؤں کے بعد اسرائیلی فوج اور فلسطینی آبادی میں تصادم ہوا۔

رپورٹ کے مطابق الرام کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں پر صوتی بموں، گیس کے گولوں کے استعمال کے ساتھ براہ راست فائرنگ کی جس کےنتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی شہریوں کی طرف سے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی گئی اور شیشے کے ٹکڑوں کا استعمال کیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کی گھر گھر تلاشی کے دوران نہتے فلسطینیوں کو گرفتار کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بناتی اور شہریوں کو زدو کوب کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button