مشرق وسطی

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 10 صہیونی فوجی واصل جہنم

شیعہ نیوز: صیہونی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی غزہ میں ہونے والی لڑائی میں اپنے 10 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شمالی غزہ میں لڑائی میں ایک اور فوجی افسر مارا گیا ہے۔ المیادین نیٹ ورک کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج کے اعلان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی غزہ میں ہونے والی لڑائی میں 10 صیہونی فوجی مارے گئے۔ اسرائیلی فوج نے منگل (کل) کو اعلان کیا تھا کہ غزہ میں زمینی لڑائی کے آغاز سے (7 اکتوبر کو فضائی حملے شروع ہونے کے دو ہفتے بعد) 84 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 408 ہوگئی ہے۔ المنار نیٹ ورک نے بھی غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس کے مشرقی محاذ پر فلسطینی مزاحمتی فورسز اور صیہونی حکومت کے فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے واقعات کی اطلاع دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے مرکز میں واقع المجایدہ محلے میں دو مکانات پر صیہونی حکومت کے حملے میں زخمی ہونے والے 40 فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button