پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس

شیعہ نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع کرم کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر آنے والے الیکشن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا، الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے بھرپور حصہ لینے کا اعلان اور آئندہ کچھ دنوں میں الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نام جمع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری، تحصیل چیئرمین و ضلعی صدر کرم مولانا مزمل حسین، صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی، صوبائی رہنماء حاجی علی داد، مرکزی پولیٹیکل کونسل کے ممبر ظہیر عباس نقوی شریک تھے۔

علاوہ ازیں سہراب حسین، تحصیل پاراچنار کے صدر سید مسرت حسین، حاجی سیعد خان اور مرکزی سیکرٹریٹ کے مسئول ارشاد بنگش نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں آنے والے الیکشن میں دیگر پارٹیوں کے ساتھ اتحاد پر مشاورت ہوئی، چئیرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے الیکشن میں حصہ لینے کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کی اور کہا کہ اس وقت ہمارا اپنے حلقے بنانے کے لئے الیکشن میں حصہ لینا اور سیاسی میدان میں خاضر رہنا ضروری ہے۔ سید اسد عباس نقوی نے پی ٹی آئی کے ساتھ جاری بات چیت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button