دنیا

غزہ میں وحشیانہ جنگ کا جاری رہنا باعث شرم ہے، مارٹن گریفتیس

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مارٹن گریفتیس نے اپنے ایک بیان میں غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری رہنے پر تنقید کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مارٹن گریفیتس نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ میں طویل مدت تک وحشیانہ جنگ جاری رکھنے کی اجازت دینا ایک ایسا کلنگ کا ٹیکہ ہے جو کبھی پاک نہيں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : بحیرہ احمر میں حملوں کا خطرہ، راستہ بدلنے والی کشتیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ، بلومبرگ

گریفیتس نے کہا کہ تمام فریقوں کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا چاہئے اور عام شہریوں کی حفاظت کرنا چاہئے اور ان کی لازمی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے قیدیوں کو رہا کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ آپریشن میں فوجی اور سیکورٹی انٹیلی جنس کی ناکامی کے بعد صیہونی حکومت نے غزہ کے خلاف وحشیانہ حملے کئے اور اب تک غزہ کی پٹی پر وحشیانہ حملوں میں تقریباً 20,000 فلسطینی مارے گئے جن میں سے زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button