دنیا

غزہ میں صہیونی فوج کو ذلت آمیز شکست، گولان بریگیڈ فرار

شیعہ نیوز: صہیونی مبصر نے غزہ کے علاقے الشجاعیہ میں فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد گولان بریگیڈ کے فرار ہونے کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینی مجاہدین کی بہادری اور استقامت کی وجہ سے صہیونی فوج مسلسل ہزیمت کا سامنا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کے خصوصی دستے گولان بریگیڈ کو غزہ سے مجبورا عقب نشینی کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بحیرہ احمر میں حملوں کا خطرہ، راستہ بدلنے والی کشتیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ، بلومبرگ

صہیونی چینل 13 کے مطابق اسرائیلی دفاعی مبصر میجر جنرل فایز الدویری نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے الشجاعیہ میں فلسطینی جوانوں کی جانب سے صہیونی فوج کو مزاحمت کا سامنا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں درجنوں فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے بعد اسرائیلی فوج کے اس خصوصی دستے نے علاقے سے عقب نشینی کی ہے۔

گولان بریگیڈ صہیونی فوج کا خصوصی دستہ ہے جس کو مخصوص ٹریننگ دی گئی ہے اور اسرائیل کو اس دستے سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔

2014 میں بھی فلسطینی مجاہدین نے اس بریگیڈ کو شدید نقصان پہنچایا تھا اور غزہ پر حملے کے دوران بریگیڈ کے 70 سے زیادہ اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button