شام میں امریکی اڈے پر عراقی مزاحمت کاروں کا حملہ
شیعہ نیوز: امریکی اڈوں پر حملوں کے سلسلے میں عراق کی اسلامی مزاحمت کاروں نے شام میں قابض امریکیوں کے ایک اڈے پر حملے کا اعلان کیا۔
ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ مزاحمت کے جنگجوؤں نے شام کے شہر الشدادی میں موجود قابض امریکیوں کے ایک اڈے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے غیر ملکی عازمین حج کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا
المیادین نیٹ ورک کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے اس بات پر بھی تاکید کی ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں دشمن کے ٹھکانوں پر حملے جاری رہیں گے۔
کل صبح (منگل 26 دسمبر) امریکی جنگی طیاروں نے عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عراق کے صوبہ "بابل” کے صدر مقام میں واقع عراقی فورسز کے متعدد ٹھکانوں پر حملہ کیا، جس میں حشد الشعبی کا ایک اہلکار شہید اور 18 دیگر زخمی ہوئے۔