مشرق وسطی

سعودی عرب نے غیر ملکی عازمین حج کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا

شیعہ نیوز: سعودی عرب نے غیر ملکی عازمین حج 2024ء کیلئے باضابطہ طور پر رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج اور ان کے اہل خانہ کی رجسٹریشن کیلئے درخواستیں ایپ نسک حج کے ذریعے وصول کرنا شروع کر دیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایشیا، افریقہ، یورپ، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ اور اوشیانا کے براعظموں کے عازمین ’’نسک حج‘‘ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سید رضی موسوی کی شہادت کے ذمہ داروں کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، سید اسماعیل خطیب

رجسٹریشن کے بارے میں مزید تفصیلات hajj.nusuk.sa کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

نسک حج ایک ون سٹاپ شاپ پلیٹ فارم ہے، جس کی نگرانی وزارت حج و عمرہ کرتی ہے۔ یہ حجاج کرام کو مختلف قسم کے حج پیکیجز کی پیشکش کرتا ہے جو یہ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے پیش کیے جاتے ہیں۔

عازمین ایک ای میل ایڈریس کے ساتھ اپنا ذاتی اکاؤنٹ بنانے کے بعد ویب سائٹ کے ذریعے اپنے نام درج کر سکتے ہیں اور فراہم کردہ فہرست سے اپنے ملک کا نام منتخب کر سکتے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button