دنیا

تل ابیب میں مظاہرہ، غزہ کی جنگ بند کرنے کا مطالبہ

شیعہ نیوز: مقبوضہ فلسطین کے صیہونی آبادکاروں نے تل ابیب کی سڑکوں پر نکل کر جنگ غزہ اور نیتن یاہو کی انتہا پسند کابینہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

ہزاروں جنگ مخالف صیہونی مظاہرین نے تل ابیب کے ہبیما اسکوائر پر اجتماع کیا اور نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید جنرل سید رضی موسوی کی شہادت ان کی زندگی بھر کی محنت کا صلہ ہے، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

جنگ مخالف مظاہرین نے دشمنانہ پالیسیاں ترک، غاصبانہ قبضہ ختم اور حماس کی قید میں اسرائیلی شہریوں کو رہا کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرے میں شریک ایک شخص نے کہا کہ خونریزی بند کرائی جا سکتی ہے۔

تل ابیب میں کئے جانے مظاہرے کے شرکا نے نعرے لگائے کہ جنگ سے امن قائم نہیں ہو سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button