شہید جنرل سید رضی موسوی کی شہادت ان کی زندگی بھر کی محنت کا صلہ ہے، آیت اللہ سید علی خامنہ ای
شیعہ نیوز: رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے شہید سید رضی موسوی کے اہل خانہ سے گفتگو میں فرمایا کہ شہید جنرل سید رضی موسوی کی شہادت ان کی زندگی بھر کی محنت کا صلہ ہے، خدا شہید کے درجات بلند فرمائے۔
رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے جمعرات کی صبح سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر شہید سید رضی موسوی کی نماز جنازہ پڑھائی اور ان کے لیے فاتحہ پڑھا۔
یہ بھی پڑھیں : طوفان الاقصی مکمل طور پر ایک فلسطینی آپریشن تھا، جنرل حسین سلامی
انھوں نے شہید کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور شہید رضی موسوی کے انتھک جہاد کی قدردانی کرتے ہوئے خداوند عالم سے دعا کی کہ ان کے درجات بلند فرمائے اور انھیں اپنے اوصیاء اور اولیاء کے ساتھ محشور کرے۔
انہوں نے شہید سید رضی موسوی کے اہل خانہ سے گفتگو میں فرمایا کہ شہید جنرل سید رضی موسوی کی شہادت ان کی زندگی بھر کی محنت کا صلہ ہے، خدا شہید کے درجات بلند فرمائے۔
رہبر معظم انقلاب نے فرمایا کہ شہید موسوی عمر بھر شوق شہادت لئے سرگرم عمل رہے، آخر کار رب العالمین کی طرف سے شہادت کا انعام نصیب ہوا! آپ بھی شہید کے اس اجر (بے بدیل) میں شریک ہیں۔