مشرق وسطی

غزہ، القسام بریگیڈز سے جھڑپ میں صیہونی اسپیشل فورسز کے 20 اہلکار واصل جہنم

شیعہ نیوز: غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپیں جاری ہیں، زمینی آپریشن کے دوران اسرائیلی اسپیشل فورسز کے مزید 20 اہلکار ہلاک اور متعدد  زخمی ہوگئے۔ القسام بریگیڈز کے مطابق غزہ کے علاقے شیخ رضوان میں گھسنے والی صیہونی اسپیشل فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 20 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں القسام اور القدس بریگیڈز نے متعدد اسرائیلی ٹینک اور بکتربند گاڑیاں تباہ کر دیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے ایک میجر اور ایک کیپٹن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ غزہ کی زمینی جنگ میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 170 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی رہائشی کیمپوں میں محصور عام فلسطینیوں پر بمباری جاری ہے، 24 گھنٹوں میں مزید 165 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے، فلسطینی شہداء کی تعداد 21 ہزار 600 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ زخمی 56 ہزار سے بھی زیادہ ہوچکے ہیں۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے وسط دسمبر تک غزہ کے رہائشی علاقوں پر 29 ہزار بم گرائے، غزہ کی تباہی جدید ریکارڈ میں بدترین تباہی بن رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے ایک بار پر پھر غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ امریکا غزہ میں اسرائیل کی جنگ میں شراکت دار ہے، امریکا اسرائیلی فوج کو بمباری کے لیے اسلحہ بارود فراہم کر رہا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ امریکا غزہ میں بچوں، شہریوں کے خلاف اسرائیلی جنگ میں شریک ہے اور غزہ کے لوگوں کی جبری بے دخلی میں اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button