مشرق وسطی

یمن میں امریکہ کی درندگی، صعدہ کے ہسپتالوں میں جگہ ختم

شیعہ نیوز: امریکی لڑاکا طیاروں نے یمن میں ایک اور خونی قتل عام کیا۔ امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ الجوف کے علاقے برت العنان پر ایک گھنٹے قبل چار بار بمباری کی ہے۔

صعدہ کی جیل پر بمباری کے دوران درجنوں افراد جانبحق اور زخمی ہوئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس جیل میں کم از کم 100 غیر قانونی افریقی تارکین وطن تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پہلگام واقعے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب، کشمیریوں کے گھر تباہ کردیے گئے

سول ڈیفنس فورسز اور صعدہ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ زخمیوں کی مدد اور ملبے تلے سے متاثرین کی لاشیں نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نیوز نیٹ ورک کے ایک رپورٹر نے بھی اطلاع دی ہے کہ صعدہ شہر کے اسپتال زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ گزشتہ شب امریکی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے شمال میں واقع علاقے بنی الحارث پر بمباری کی ۔

عینی شاہدین نے یمن کے دیگر علاقوں بشمول الحدیدہ میں بھی دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی۔ المسیرہ نے اعلان کیا کہ امریکی جنگی طیاروں نے کم از کم تین مواقع پر صعدہ کے شہر کتاف کو نشانہ بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button