مشرق وسطی

عراق اور شام میں امریکی فوجی تنصیبات پر مقاومت کے حملے

شیعہ نیوز: فلسطینیوں پر حملوں کے جواب میں عراق اور شام میں امریکی فوجی تنصیبات پر مقاومتی تنظیموں کے حملے جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مقاومت اسلامی عراق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں فلسطینی عوام پر مظالم اور نسل کشی کے جواب میں عراق اور شام میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان سے حزب اللہ کے صہیونی دفاعی تنصیبات پر شدید حملہ

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی مجاہدین نے شام کے علاقے قامشلی کے مغرب میں واقع امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا ہے جس سے فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ دیرالزور میں بھی گیس اور تیل کے کنویں پر تعیینات امریکی فوجیوں پر حملہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر طوفان الاقصی کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم کے جواب میں شام اور عراق میں امریکی اور صہیونی فوجی تنصیبات پر حملے کئے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button