مشرق وسطی

قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف مسلم امہ سراپا احتجاج

 سعودی عرب نے سوئیڈن کے حکام کے غیر ذمے دارانہ اقدامات اور کچھ انتہا پسندوں کو قرآن کریم کے نسخوں کو نذر آتش اور بے حرمتی کرنے کی بار بار اجازت دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو منظم طریقے سے اشتعال دلانے کا عمل ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے بھی سویڈن میں قرآن مجید کی توہین کے واقعات پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسلامی ممالک کو سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی تلقین کی۔

اردن، عمان اور عراق کی وزارت خارجہ نے بھی اس بار ڈنمارک میں قرآن کریم کی کھلی توہین اور بے حرمتی کے واقعے کو گھناونا اور اسلامو فوبیا پر مبنی ادیان الہی کی کھلی توہین قرار دیا ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے بھی اسلامی امہ سے اپیل کی ہے کہ متحدہ اور ٹھوس موقف اپنا کر اپنی حکومتوں پر دباو ڈالیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button