مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

جنین: جبع بٹالین کے فیلڈ کمانڈر مجدی فشافشہ اسرائیلی حملے میں شہید

شیعہ نیوز: سابق فلسطینی قیدی اور مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں جبع  بٹالین کے فیلڈ کمانڈر مجدی فشافشہ جمعرات کی سہ پہر جنین کے جنوب میں واقع قصبے جبع میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کی کارروائی میں شہید ہوگئے۔

فلسطینی ہلال احمر نے کہا کہ اس کے عملے کو جمعرات کو جنین کے قریب جبع قصبے میں اسرائیلی فوج کی گولی کا نشانہ بنایا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے قصبے پر دھاوا بول کر جبع بٹالین کے ایک کمانڈر کو اسرائیلی خصوصی دستوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کے رہنماوں پر اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ

ذرائع نے مزید کہا کہ شہید مجدی فشافشہ کی شہادت سے قبل اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر براہ راست گولہ باری کی۔

اسرائیلی فوج نے ایک مزاحمت کارکو شہید کرنے، متعدد نوجوانوں کو براہ راست گولیوں سے زخمی کرنے اور زخمی اسلام غانم پر حملہ کرنے کے بعد جبع قصبے پر دھاوا بول دیا۔

ہلال احمر نے اطلاع دی ہے کہ اس کے عملے نے جنین کے قریب جبع قصبے میں براہ راست گولیوں سے زخمی ہونے والے ایک شخص کو طبی امداد فراہم کی جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس طرح مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک شہداء کی تعداد 343 ہو گئی، جن میں صرف جینن گورنری کے 82 شہداء بھی شامل ہیں۔ ​

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button