پاکستانی شیعہ خبریں

اہل غزہ نے طوفان اقصیٰ سے اسرائیل کے بتوں کو پاش پاش کر دیا، مولانا باقز زیدی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر مولانا سید باقر عباس زیدی کا کہنا ہے کہ اہل غزہ اور فلسطین نے طوفان اقصیٰ سے اسرائیل کے بتوں کو پاش پاش کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کراچی کے تحت شارع فیصل پر غزہ مارچ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا باقر زیدی نے کہا کہ آج ہم کراچی کی شاہراہ فیصل پر انبیاء کی سرزمین کے تحفظ کیلئے جمع ہیں، اہل غزہ کی قربانیاں اور شہادتیں مسجد اقصیٰ کو آزاد کروائیں گی۔ اس موقع پر جے یو آئی یوتھ کراچی کے صدر ہاشم یوسف ابدالی نے غزہ ملین مارچ سے خطاب میں کہا کہ غزہ و فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے سو دن مکمل ہوگئے ہیں، آج تک اسرائیل اہل غزہ اور فلسطینی مسلمانوں کو شکست نہیں دے سکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button