اہم پاکستانی خبریں

شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا

شیعہ نیوز:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا۔ شیخ رشید کی نیو ٹاؤن تھانے کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے کے بعد انہیں راولپنڈی میں عدالت سے گرفتار کیا گیا۔ شیخ رشید کو 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے خلاف میٹرو بس اسٹیشن سکستھ روڈ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔

اس سے قبل شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 19 مقدمات میں آج فیصلہ ہے، جو بھی فیصلہ ہوا اسے قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ چلے کے بعد طبیعت کافی ناساز ہے، بولنے اور چلنے میں تکلیف ہے، حوصلہ بلند ہے، ہارتا وہ ہے جو حوصلہ ہارتا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب بھی اگر جیل بھیجتے ہیں تو بھی الیکشن جیتیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button