اہم پاکستانی خبریں

ایران سعودی تعلقات سے امریکہ کو کیا پیغام گيا

شیعہ نیوز:پاکستان کے سیاستدان سینیٹر مشاہد حسین سید نے ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی کو مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات کیلئے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ یہ معاہدہ چین میں ہونا اس بات کا اظہار ہے کہ خطے میں طاقت کا توازن کس طرف ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نےبھی ایران سعودی معاہدے کو امریکہ کے ساتھ ساتھ اسرائیل کیلئے بھی دھچکا قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو تنہا کرنے کی امریکی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔

سعودی جیو اسٹریٹجک امور کے ماہر فہیم حامد الحامد نے چین کو خطے کی اہم طاقت اور امن و استحکام کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ سعودی حکومت کی اس پالیسی کا اظہار ہے کہ اب ایران اور سعودی عرب اتحادی کے طور پر آگے بڑھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button