مشرق وسطی

مغربی کنارے: صیہونی فوج کے حملوں میں نوجوان فلسطینی شہید

شیعہ نیوز: خبر رساں ذرائع نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس پر صیہونی فوج کے بھاری توپ خانے کے حملوں کی بھی اطلاع دی ہے۔

دوسری جانب سماء فلسطین کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے شمال میں جنین کے نواح میں ابو ضعیف گاؤں کے رہائشی فلسطینی نوجوان قاسم یاسین کو صیہونی قابض فوج نے گولی مار کر شہید کردیا۔

غزہ کی وزارت صحت نے کل (جمعہ) اپنے تازہ ترین اعدادوشمار میں بتایا کہ صیہونی قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں 19 قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 183 فلسطینی شہید اور 377 افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ لبنان کی صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش

7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی میں صیہونی فوجی جارحیت کے آغاز سے اب تک 26 ہزار 83 فلسطینی شہید اور 64 ہزار 487 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

خبر رساں ذرائع نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح اور خان یونس پر صیہونی بمباری اور گولہ باری کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے جبکہ مغربی کنارے کے شمال میں صیہونی فوج نے ایک نوجوان فلسطینی کو شہید کردیا۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے جنگجوؤں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے مشرق میں الجنینہ محلے میں عوض ٹاور کے قریب ایک رہائشی مکان پر بمباری کی جس میں کم از کم 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اس بمباری کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری ملبے تلے دب گئے ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button