
مشرق وسطی
حزب اللہ لبنان کی صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش
شیعہ نیوز: حزب اللہ نے آج مقبوضہ شبعا کے میدانوں پر قابض صیہونی فوج کے ٹھکانوں میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
النشرہ ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شبعا کے مقبوضہ میدانوں میں قابض صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر کم از کم آٹھ راکٹ داغے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : انتخابات میں شرکت ایک دینی فریضہ ہے، حجت الاسلام علی اکبری
اس کے علاوہ حزب اللہ نے قلعہ حنین کے نواح میں صیہونی فوج کے مرکز کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کے ساتھ معالیہ گولان کی چھاؤنی پر بھی فلق1میزائل داغا ہے۔
ادھر صہیونی ریڈیو نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان سے جبل الشیخ کے علاقے پر میزائل داغا گیا ہے تاہم جواب میں صیہونی فوج کے توپ خانے نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے کفر شوبا، کفر حمام اور حلتا پر بھی شدید گولہ باری کی۔