پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ، ہزارہ ٹاؤن میں ایم ڈبلیو ایم کے ورکرز کنوینشن کا انعقاد

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ورکرز کنوینشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پارٹی کارکنوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں منعقد ہونے والے ورکرز کنوینشن میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں، صوبائی قیادت اور نامزد امیدواروں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین پر مشتمل کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 42 میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار علامہ علی حسنین حسینی، قومی اسمبلی کے امیدوار ارباب لیاقت علی ہزارہ، قومی اسمبلی کے امیدوار جعفر علی جعفری اور صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 40 کے امیدوار سید عباس موسوی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن سے متعلق اپنا منشور کارکنوں کے سامنے پیش کیا۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اجتماعی طور پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کرنا معاشرے کے ہر فرد پر فرض ہے۔ بلوچستان اور پاکستان ہمارا گھر ہے۔ جسے بدعنوان اور کرپٹ عناصر سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ فاسق اور بے ایمان افراد کو ملک و قوم پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی دلیرانہ و رہبرانہ صلاحیت اور سیاسی بصیرت پر اعتماد ہے۔ انکے وژن کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button