دنیا

غزہ کے حالات پوری انسانیت کےلئے باعث شرم ہیں، آنٹونیو گوترش

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں قتل عام، قحط، بھوک پیاس اور تباہی و بربادی ننگ وعار ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش نے ایک بار پھر غزہ کی ابتر صورت حال کے بارے میں خبردار کیا اور کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کی پابندی ہونا چاہیے اور ہمیں غزہ میں فلسطینیوں کی ابتر انسانی صورت حال پر تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں دو افسران سمیت مزید 4 صیہونی فوجی ہلاک، کل تعداد 560 تک پہنچ گئی

گوترش نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ فلسطینیوں کی مدد کے لئے اقوام متحدہ کی ایجنسی آنروا کی امداد جاری رہنا چاہیے کہا کہ آنروا غزہ میں انساندوستانہ کوششوں کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button