مشرق وسطی

جنگبندی کی قرارداد کو مسلسل ویٹو کرنا "صدی کی ہولناک سفارتکاری” ہے، حسین امیر عبداللہیان

شیعہ نیوز: الجزائر نے سلامتی کونسل میں عرب ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی، فلسطینی و صیہونی قیدیوں کی آزادی، فلسطینیوں تک انسانی امداد کی رسائی کی ضمانت اور اس علاقے میں لوگوں کی عدم مہاجرت کے لئے ایک قرارداد پیش کی جسے امریکہ نے ویٹو کر دیا۔ جس پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللهیان” نے اپنے ردعمل میں کہا کہ سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد کو بار بار ویٹو کرنے کا اقدام اس صدی کی سفارتی تاریخ میں ہولناک قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور مغربی کنارے میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے باوجود مسلسل ویٹو پاور کا استعمال وائٹ ہاؤس کو بین الاقوامی طور پر ذمے دار ٹھراتا ہے۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ دنیا کو امریکہ سے اس اقدام کا جواب لینا چاہئے۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ "ناصر کنعانی” نے سلامتی کونسل میں امریکہ کی اس شرمناک حرکت کی شدید مذمت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button