![نیتن یاہو](https://shianews.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/Demonstration-Netanyahu.jpg)
تل ابیب میں وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف مظاہرہ
شیعہ نیوز: غزہ ميں قید صیہونی فوجیوں کے گھر والوں نے ایک بار پھر مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں منجملہ تل ابیب میں نیتن یاہو اور ان کی جنگی کابینہ کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔
اسرائیلی اخبار معاریونےرپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہرین نیتن یاہو بالخصوص ان کی کابینہ کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ کے رہائشی کمپلکس پر تازہ صیہونی فضائی حملوں میں دسیوں فلسطینی شہید
مشتعل مظاہرین حماس کے ساتھ اسرائیلی قیدیوں کے تبادلے کے لئے جلد سے جلد سمجھوتے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
یہ مظاہرے ایسے عالم میں ہو رہے ہيں کہ مقبوضہ فلسطین ميں ہونے والے سروے کے مطابق نصف سے زیادہ صیہونیوں کا خیال ہے کہ آئندہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مزید شدید مظاہرے ہوں گے۔
سروے رپورٹ کے مطابق ساٹھ فیصد سے زیادہ اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ بہت جلد نیتن یاہو کے خلاف وسیع مظاہرے شروع ہوں گے۔