مشرق وسطی

غزہ کے رہائشی کمپلکس پر تازہ صیہونی فضائی حملوں میں دسیوں فلسطینی شہید

شیعہ نیوز: غزہ کے رہائشی کمپلکس پر صیہونی حکومت کے تازہ ترین حملوں میں شہدا کی تعداد چالیس جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک سو سے زیادہ ہوگئی ہے۔

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے انفارمیشن سنٹر نے صیہونی فوج کے جمعے کے حملوں میں چالیس افراد کی شہادت اور سو سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکی حکومت اور عالمی برادری کو بھی ان جرائم کے جارے رہنے کا ذمہ دار سمجھتے ہيں اور آزاد دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس جنگ کو فورا ختم کرائے جو اسرائیل نے عام شہریوں کے خلاف شروع کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام: دہشت گرد امریکی فوج کے اڈے پرڈرون حملہ، آواز دور تک سنی گئی

اس سے قبل آج ہونے والے صیہونی حملوں میں شہداء کی تعداد اٹھارہ اور پھر اس کے بعد اٹھائس بتائی گئی تھی۔ غزہ کے علاقے دیرالبلح میں ہونے والے ان حملوں میں چار رہائشی کمپلکس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ جمعرات کو صیہونی حکومت نے غزہ کے عوام کے قتل عام کی نو کارروائیاں انجام دی تھیں جن کے نتیجے میں ستانوے افراد شہید اور ایک سو بتیس زخمی ہوگئے تھے۔

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ابھی بہت سی لاشیں ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں یا سڑکوں پر پڑی ہوئی ہیں اور غاصب صیہونی فوجی امدادی ٹیموں کو موقع پر نہيں پہنچنے دے رہی ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق سات اکتوبر کے بعد سے اب تک صیہونی فوج کے حملوں میں انتیس ہزار چار سو دس فلسطینی شہید اور انسٹھ ہزارچارسو پینسٹھ زخمی ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button