مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں صہیونی بمباری سے مزید سات اسرائیلی قیدی ہلاک ہوچکے، ابو عبیدہ

شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے صہیونی بمباری کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں متعدد مجاہدین کی شہادت اور سات قابض قیدیوں کے مارے جانے کا اعلان کیا ہے۔

ابو عبیدہ نے جمعہ کی شام کو ایک پریس بیان میں کہا کہ ہم نے پہلے اعلان کیا تھا کہ ہمارا رابطہ ہمارے مجاہدین سے منقطع ہو گیا ہے جو ہمارے ایماندار غزہ میں دشمن کے بہت سے قیدیوں کی حفاظت کر رہے تھے اور ہم سمجھتے ہیں کہ صہیونی فوج کی بمباری میں بہت سے قیدی مارے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران جانچ اور چھان بین کے بعد ہم نے صہیونی بمباری کے نتیجے میں اپنے متعدد مجاہدین کی شہادت اور غزہ کی پٹی میں دشمن کے سات قیدیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جن میں:

یہ بھی پڑھیں : آج کے انتخابات سے ایران کے دوست خوش اور دشمن مایوس ہوں گے، آیت اللہ خامنہ ای

1- ہیم گیرشون پیری، חיים פרי،2- Yoram Itak Metzger اور 3- امیرام اسرائیل کوپر

انہوں نے تصدیق کی کہ دیگر چار ہلاک شدگان کے ناموں کا اعلان ان کی شناخت کی تصدیق کے بعد کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی میں دشمن کی فوج کی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دشمن قیدیوں کی تعداد ستر سے تجاوز کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم قیدیوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے ہر دم کوشاں رہے ہیں لیکن یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ دشمن کی قیادت اس فائل سے جان چھڑانے کے لیے جان بوجھ کر اپنے قیدیوں کو قتل کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button