مشرق وسطی

ماہ رمضان سے قبل غزہ میں جنگ بندی کا اعلان ہو جائے گا، سامح شکری

شیعہ نیوز: مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے مابین مذاکرات ابھی تک کسی نتیجے تک پہنچے اس وجہ سے جنگ بندی کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ تاہم انہوں نے دونوں فریقین کے درمیان جاری روابط کا ذکر کرتے ہوئے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

سامح شکری نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اداروں کی نگرانی میں غزہ کی پٹی تک انسانی امداد کی رسائی کی ذمے داری ادا ہونی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم شہید قاسم سلیمانی کے ساتھ مسلم فوج کی تشکیل کے معاہدے تک پہنچ چکے تھے، عراقی مفتی

مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ بھوک کی وجہ سے غزہ میں بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ اس بات کا امکان ہے کہ غزہ کی صورت حال وسیع اشتعال انگیزی کا سبب بنے۔ قاہرہ، قطر کے ساتھ مل کر اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ جامع جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہو جائے۔

مصر وزیر خارجہ نے امر پر زور دیا کہ یہ سلامتی کونسل کی انسانی و قانونی ذمے داری ہے کہ وہ صیہونی رژیم پر بین الاقوامی قوانین نافذ کرنے کے لئے زور ڈالے۔

سامح شکری نے ماہ رمضان سے قبل جنگ بندی پر عملدرآمد کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی میں ہر صورت جنگ بندی ہو گی۔

انہوں نے بعض ممالک کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے (UNRWA) کو دی جانے والی مالی امداد کی معطلی پر کڑی تنقید کی۔

اس حوالے سے مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں اس طرح کے اقدام سے سنگین انسانی بحران پیدا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button