دنیا

جو بائیڈن غلط کر رہے ہیں، نتین یاہو

شیعہ نیوز: اسرائیل کے وزیراعظم "نتین یاہو” نے ایک امریکی ویب سائٹ "پولیٹیکو” کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بارے میں امریکی صدر "جو بائیڈن” کے تاثرات غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ جو بائیڈن کیا کہنا چاہ رہے تھے لیکن اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ میں رائے عامہ کے مخالف پالیسی کو اپنا کر اسرائیل کو آگے لے کر چل رہا ہوں اور میری ان پالیسیوں سے اسرائیل کو نقصان ہوگا تو وہ غلط سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری پالیسی کو کثیر عوامی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی آپریشن حماس کی باقی ماندہ طاقت کو تباہ کرنے تک جاری رہیں گے۔ اسی طرح میری عوام میرے اس موقف کی بھی تائید کرتی ہے کہ جس میں ہمیں ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کو قبول کرنے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اکثر اسرائیلی جلد ہی سمجھ جائیں گے کہ اگر ہم یہ کام نہ کریں تو 7 اکتوبر دوبارہ بھی ہو سکتا۔

اپنے انٹرویو کے ذیل میں نتین یاہو نے کہا کہ اس بنیاد پر میری پالیسیاں اکثر اسرائیلیوں کی پالیسیاں ہیں اور باقی ماندہ بھی ان پالیسیوں سے تقریباََ اتفاق کرتے ہیں۔ ہماری اکثریتی عوام جانتی ہے کہ اسرائیل کے لئے کیا بہتر ہے اور کیا غلط، اور وہ ٹھیک سمجھتے ہیں۔ نتین یاہو نے مزید کہا کہ ہم جنگ کو ختم کرنے کے لئے آخری حصے کے دہانے پر ہیں۔ یہ جنگ 2 ماہ یا شاید 4، 6 ہفتے سے زیادہ نہیں چلے گی۔ قبل ازیں جو بائیڈن نے ایک تقریر میں کہا تھا کہ میری رائے میں نیتن یاہو، اسرائیل کو فائدہ پہنچانے کی بجائے اسے زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button