دنیا

مقبوضہ فلسطین کے لیے تمام امریکی پروازیں منسوخ

شیعہ نیوز: صہیونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے نے مقبوضہ فلسطین کے لیے جانے والی تمام امریکی پروازوں کو منسوخ کئے جانے کی خبر دی ہے ۔

صہیونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ امریکن ایئرلائنز نے اپریل 2025 تک مقبوضہ فلسطین کے لیے اپنی تمام پروازیں باضابطہ طور پر منسوخ کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب میں دھماکہ

اس سے قبل صہیونی اخبار "اسرائیل ہیوم” نے لکھا تھا کہ بڑی ایئر لائن "امریکن ایئر لائنز” نے اپریل 2025 تک مقبوضہ فلسطین کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

اس اخبار کے مطابق فی الحال کمپنی کی ویب سائٹ اور ریزرویشن سینٹر پر آئندہ موسم سرما میں مقبوضہ فلسطین کے لیے اور وہاں سے امریکہ کے لئے کوئی براہ راست پرواز نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button