پاکستانی شیعہ خبریں

سحری اور افطاری کے اوقات پہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، کاظم میثم

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اور گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد کاظم میثم نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت رمضان کی حرمت کے پیش نظر روزہ داروں کو سہولت پہنچانے میں راست اقدام اٹھائے۔ سحری اور افطاری کے اوقات پہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا محکمہ برقیات اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔ مہنگائی نے عام عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے، حکومت گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرے۔

تراویح، شب بیداریوں اور مجالس کی سکیورٹی کو فول پروف کریں۔ حکومت اقدامات سے واضح کرے کہ گلگت بلتستان میں کوئی حکومت نامی کوئی چیز بھی ہے۔ ریاستی ادارے گلگت بلتستان کو مالی بحران سے نکالنے میں کردار ادا کرے یا بیساکھی ہٹا دیں۔ رجیم چینج کے 8 ماہ گزر گئے مگر وفاق نے اب تک ایک روپیہ کا ایڈیشنل گرانٹ نہیں دیا۔صوبائی حکومت بدترین مالیاتی بحران پر اپوزیشن کی ہم آواز ہو جائے اور عوام کو حقیقت سے آگاہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button