اہم پاکستانی خبریں

مذہبی منافرت پھیلانے والے 462 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرا دیے گئے

شیعہ نیوز: اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند کرا دیے۔ ترجمان کیپیٹل پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے کارروائی کی ہے اور سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاونٹس بند کروا دیے۔ ترجمان کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے منفی سرگرمیوں میں ملوث 1522 اکاونٹس کی نشاندہی کی ہے، ان اکاؤنٹس کی بندش کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا۔ بند ہونے والے اکاؤنٹس میں 65 مذہبی، 47 ملک کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے اور 350 اکاونٹس دہشت گردی مواد پھیلانے میں ملوث تھے جبکہ باقی 1060 اکاونٹس کو بھی جلد بند کردیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی کی روک تھام سے دہشت گردی کے تدارک اور شہر کی سکیورٹی کو مؤثر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی منفی سرگرمیوں سے دُور رہیں۔ اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button