اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عید شاپنگ، سندھ حکومت 15رمضان کے بعد لاک ڈاؤن مزید نرم کرے گی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ حکومت نے صوبے میں دکانیں اور بازار کھولنے کے لئے پلان ترتیب دے دیا ہے، سندھ حکومت عید شاپنگ کے لئے 15 رمضان کے بعد مزید نرمی کرے گی جو انتظامیہ سے تعاون اور ایس او پی پر عمل درآمد سے مشروط ہوگی۔

پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے بھی جلد نرمی کا اعلان کیا جائے گا، تاہم اس پلان پر عمل درآمد وزیراعلیٰ سندھ کی اجازت سے مشروط ہے۔ کراچی میں تجارتی مراکز اور دکانیں کھولنے کے لئے 13 شعبوں کا تعین بھی کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت نے تاجر رہنماؤں کی مشاورت سے پلان مرتب کیا ہے، جس میں کراچی کے تجارتی مراکز اور دکانیں کھولنے کے لئے 13 شعبوں کا تعین کیا گیا ہے۔

بنیادی طور پر کاروبار کی نوعیت کے لحاظ سے 13 سیکٹرز کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر کیٹیگری میں شامل شعبہ ہفتہ میں 2 روز کے لئے کھولا جائے گا۔ پہلی کیٹیگری میں 4، دوسرے میں 4 اور تیسرے میں 5 شعبے شامل ہیں، بازار اور دکانیں دن میں 8 گھنٹے کے لئے کھولے جائیں گے، کریانہ، مرغی و گوشت کی دکانیں اور بیکریاں ہفتے میں 2 روز بند رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ صرف دودھ، سبزی اور پھل کی دکانوں اور میڈیکل اسٹورز پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ بازار اور دکانیں کھولنے کے لئے ضابطہ کار بدھ تک تیار کرلیا جائے گا جب کہ ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والے بازار سیل کردیئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button