پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ناصر شیرازی کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب صدر کو مبارکباد

 شیعہ نیوز: مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ایم ڈبلیو ایم مظاہر شگری کی اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں حالیہ پریس کلب الیکشن میں جیتنے والے نو منتخب صدر اظہر خان جتوئی سے ملاقات، صدر منتخب ہونے پر انہیں اور ان کے پورے جرنلسٹ پینل کو مبارک باد دی اور گلدستہ بھی پیش کیا۔ مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے اس موقع پر کہا کہ اظہر خان جتوئی خوش مزاج، ملنسار اور مخلص انسان ہیں، نیشنل پریس کلب کی صدارت کے لیے انکا انتخاب یقیناً آپ پر صحافتی برادری کے اعتماد کا اظہار ہے، امید ہے نو منتخب صدر اور انکی پوری ٹیم صحافتی اصولوں اور اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے ملک وملت کی تعمیر وترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، آزادی اظہار رائے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تمام صحافیوں کے حقوق کے حصول کے لیے بھی کوشاں ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button