دنیا

بحیرہ احمر میں کشتیوں کی رفت و آمد کے حوالے سے یمن کے روس اور چین سے مذاکرات

شیعہ نیوز: بلومبرگ نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں کشتیوں کی آزادانہ نقل و حمل کے حوالے سے یمن اور روس و چین کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلومبرگ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں جاری کشیدگی کے حوالے سے یمن نے روس اور چین کے ساتھ مذاکرات مکمل کرلئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو ڈیڈ اینڈ پر پہنچ چکے ہيں، حسین امیر عبداللہیان

تفصیلات کے مطابق یمن نے روس اور چین کو بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں دونوں ملکوں کی کشتیوں کی سلامتی کے حوالے سے یقینی دہانی کرائی ہے۔

بلومبرگ کے مطابق روس اور چین کے سفارت کاروں کی یمنی اعلی رہنما محمد عبدالسلام کے ساتھ ملاقات کے بعد معاہدہ طے پایا۔

بلومبرگ کی خبر کے بارے میں ابھی تک تینوں ملکوں کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یمنی فوج نے گذشتہ کئی مہینوں کے دوران غزہ میں صہیونی فورسز کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں پر وحشیانہ حملوں کے ردعمل میں صہیونی بندرگاہوں کی جانب جانے والی کشتیوں پر حملے شروع کررکھے ہیں۔ اس مقصد کے تحت صہیونی بندرگاہوں کی طرف جانے والی کئی کشتیاں حملوں کی زد میں آگئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button