پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اصغریہ آرگنائزیشن اور اے ایس او کے تحت سندھ بھر میں آزادی القدس ریلیاں و مظاہرے

شیعہ نیوز: بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ نے رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دیکر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غاصب اسرائیل کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا، امام خمینیؒ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر محمد حنیف کانیھوں کے حکم پر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ آرگنائزیشن خواتین کے زیر اہتمام کراچی، حیدر آباد، میرپور خاص، نواب شاہ، خیرپور، رانی پور، سکھر، پنوعاقل، شکارپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، گھوٹکی، کنڈیارو، نوشہرو فیروز، شہداد کوٹ، گڑھی خیرو، میہڑ سٹی،دادو، ٹھل سٹی سمیت سندھ بھر میں عالمی یوم القدس کے موقع پر احتجاجی مظاہرے اور القدس ریلیاں نکال کر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطین کی آزادی  اور امریکا و اسرائیل کیخلاف بھرپُور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

عاشقان القدس نے تحریک آزادی فلسطین کے حق میں امریکا، اسرائیل و انکے حواریوں کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ القدس ریلیوں اور مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ آرگنائزیشن و اے ایس او رہنماؤں، علماء کرام، و سیاسی مذہبی شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کا دن صرف قدس کی آزادی کا دن ہی نہیں، بلکہ یہ دن ہر اس مظلوم کی حمایت کا دن ہے، جو امریکا، اسرائیل، برطانیہ اور انکے پٹھوؤں کی وجہ سے ظلم و ستم کا شکار رہا ہے۔ مقررین نے کہا کہ بیت المقدس پر غاصب اسرائیل کا قبضہ کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگے، امت مسلمہ اپنی آخری سانس تک یہ تحریک جاری رکھے گی، ہم امریکا اور اسرائیل کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ دن دور نہیں جب بیت المقدس سمیت پورا مقبوضہ فلسطین آزاد اور اسرائیل نابود ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button