مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

الہی محاذ کو عظیم کامیابیاں نصیب ہوں گی، آیت اللہ خامنہ ای

شیعہ نیوز : رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ ایرانی عوام کبھی بھی عزیز شہداء کی یاد کو زمان گزرنے کے ساتھ فراموش نہیں کریں گے۔ شہیدوں کی یاد ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر حفظ و نشر آثار کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ہفتے دفاع مقدس کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ ایرانی عوام کبھی عزیز شہداء اور مجاہدوں کی یاد کو نہیں بھولیں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے اپنے پیغام میں شہداء دفاع مقدس کو خراج تحسین اور عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایاکہ شہیدوں نے ہماری نسلوں کو خناس اور شیطان صفت دشمن سے خوفزدہ نہ ہونے کی ہمت، شجاعت اور عزم و حوصلہ عطا کیا ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں فرمایاکہ ایرانی قوم اپنے عزیز شہیدوں کی یاد ہمیشہ زندہ رکھےگی اور یہ لوح ہمیشہ شہادت اور شہیدوں کے عنوان سے مزین رہےگی۔

یہ تاریخی ذخیرہ ہماری نسلوں میں ہمیشہ امید ، ہمت اور جرأت عطا کرےگا اور حق و عدل و انصاف اور الہی محاذ کو عظیم کامیابیاں نصیب ہوں گی۔

انشاء اللہ

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close