اسرائیل کے خلاف ایران کی جوابی کارروائی زبردست اور جائز تھی، ملائیشین وزیر اعظم
شیعہ نیوز: ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر ایران کے زبردست انتقامی حملے جائز اور مبنی بر حق تھے۔
رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم انور نے تل ابیب حکومت کو خبردار کیا کہ وہ مغربی ایشیا میں مزید کشیدگی سے اجتناب کرے۔
یہ بھی پڑھیں : آپریشن وعدہ صادق نے مغربی ایشیا میں طاقت کے توازن کی نئی تعریف پیش کی ہے، عبداللہیان
انہوں نے یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیل کے دہشت گردانہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ حملے کے بعد ایران کی طرف سے جوابی کاروائی ایک جائز عمل ہے۔
ملائیشین وزیر اعظم نے تل ابیب کو خبردار کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی سے بچنے کے لئے کسی بھی جارحانہ کارروائی سے گریز کرے۔
یاد رہے کہ ایران نے اسرائیلی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں، 13 اپریل کو ایک زبردست ہائبرڈ حملے کے ذریعے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔
ایران نے اسرائیل کو مزید کسی بھی حارحیت سے خبردار کرتے ہوئے خوف ناک ردعمل کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔