دنیا

غزہ میں چھے ہفتے کی جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں، وائٹ ہاؤس

شیعہ نیوز: وائٹ ہاؤس کے اعلی اہلکار جان کربی نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ غزہ میں چھے ہفتے کی جنگ بندی کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک امور کے رابطہ کار جان کربی نے غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کی خبر دی ہے۔

انہوں نے ای بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رفح سے حملے سے پہلے صہیونی حکومت واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔ صہیونی حکام نے اطمینان دلایا ہے کہ واشنگٹن کی تشویش کا ازالہ کئے بغیر رفح پر حملہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کو مبہوت کردینے والے حزب اللہ کے کارنامے

جان کربی نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ بلینکن کا دورہ مشرق وسطی غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ حماس کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں جنگ بندی ہوگی اور رفح پر حملے کا منصوبہ ختم کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ رائٹرز نے کہا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ ریاض کا دورہ کرکے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے عرب حکام سے مذاکرات کریں گے۔

پیر اور منگل کو ہونے والے دورے کے دوران اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ بندی کے لئے مذاکرات کئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button