امریکہ، تل ابیب کو ہتھیار کی فروخت بند کی جائے، کانگریس اراکین کی درخواست
شیعہ نیوز: امریکی ایوان نمائندگان کے کانگریس اراکین نے صدر جوبائیڈن سے صہیونی حکومت کو ہتھیار کی فراہمی محدود کرنے کی درخواست کی ہے۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس اراکین نے تل ابیب کو ہتھیاروں کی فراہمی محدود کرنے کی درخواست دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کانگریس کے 88 اراکین نے صدر جوبائیڈن کے نام خط میں لکھا ہے کہ غزہ میں امریکی امداد پہنچنے میں رکاوٹ بننے کی وجہ سے واشگٹن کو چاہئے کہ تل ابیب کو ہتھیاروں کی فراہمی محدود کرے۔
کانگریس اراکین نے اپنے خط میں لکھا ہے صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں امدادی اشیاء کی ترسیل میں رکاوٹ کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یمنی مسلح افواج کا اسرائیل کے خلاف آپریشن کا چوتھا مرحلہ
دوسری جانب امریکی یونیورسٹیوں میں اسرائیل مخالف مظاہرے عروج پر ہیں۔ ریاست جارجیا میں یونیورسٹی طلباء نے وائس چانسلر کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ طلباء نے وائس چانسلر کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
طلباء کا مطالبہ اس وقت سامنے آیا جب وائس چانسلر نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف پولیس کاروائی میں مدد کی۔
یاد رہے کہ امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ مزید تیز ہورہا ہے۔ مختلف ریاستوں میں طلباء پر پولیس کی جانب سے تشدد کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ نیویارک میں یونیورسٹی کے 120 سے زائد اساتذہ نے ہڑتال شروع کی ہے۔