مشرق وسطی

حزب اللہ کے مقبوضہ فلسطین کے صیہونی ٹھکانوں پر نئے حملے

شیعہ نیوز: لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے میزائل حملوں کے بعد مقبوضہ فلسطین کے شمال میں خطرے کے سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔

ان ذرائع کے مطابق جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے بالائی الجلیلی پر کئی اینٹی آرمر میزائل داغے گئے۔

ادھر صیہونی ذرائع نے نشاندہی کی کہ حزب اللہ کے دو تباہ کن میزائل مقبوضہ فلسطین کے علاقے ادمیت میں گرے۔
رپورٹس کےمطابق صیہونی بستی یعرا ​​کو بھی میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

صیہونی ذرائع کے مطابق ایک اینٹی آرمر میزائل نے بالائی الجلیل کے علاقے المطلہ میں دو عمارتوں کو نشانہ بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button