مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی فورسز کی تیاری صرف سرحدوں تک محدود نہیں ہے

شیعہ نیوز:یمنی فوج کے سیکٹر فائيو کے کمانڈر یوسف المدانی نے ملک کی مسلح فورسز اور رضاکار فورس کے اہم کارناموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دشمن بری طرح سے پھنس گئے ہیں اور جنگ ختم کرنا ہی ان کے حق میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر سعودی اتحاد میں شامل ممالک یمن کے خلاف اپنی کارروائياں اور جرائم جاری رکھتے ہیں تو وہ اپنی تباہی کو یقینی بنا لیں گے۔ یمن کے اس کمانڈر نے کہا کہ مسلح افواج نے میزائیل اور ڈرون کی جنگ سمیت تمام میدانوں میں ایسی پیشرفت کی ہے کہ خطے کی زیادہ تر بلکہ دنیا کی بہت سی افواج بھی ویسی پیشرفت نہیں کر سکی ہیں۔

یوسف المدانی نے زور دے کر کہا کہ پورے یمن کو مکمل طور پر آزاد کرانے کے لیے جد و جہد جاری رہے گي۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے امریکا، متحدہ عرب امارات اور کچھ دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ دو ہزار پندرہ میں یمن پر فوجی حملہ کر دیا تھا۔ اسی کے بعد سے جارح سعودی اتحاد نے زمینی، سمندری اور فضائي راستوں سے یمن کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close