مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینی قوم نے76سال میں ہرمذموم سازشوں کو ناکام بنایا، اسماعیل ھنیہ

شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نےکہا ہے کہ فلسطینی قوم نے گذشتہ 76 برسوں کے دوران دشمن کی تمام ناپاک سازشوں اور منصوبوں کو خاک میں ملایا ہے۔

انہوں نے نکبہ کی 76 ویں برسی کے موقعے پرایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ نکبہ کے 76 سال کے بعد بھی فلسطینی قوم ایک نکبہ کے عمل سے گذر رہی ہے۔ ہمارے آباؤ اجداد نے اپنے وطن کے لیے قربانیاں دیں اور انہیں شہید کیا گیا۔ انہیں بے گھر کیا گیا اور ان  پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے۔ فلسطینیوں کی آنے والی نسلیں اپنے آباؤ اجداد پر ڈھائے مظالم پر خاموش نہیں رہیں گی اور اپنی آزادی کے لیے قربانیں دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ ہماری جدوجہد آزادی کے مختلف مراحل کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ طوفان الاقصیٰ نے مسئلہ فلسطین کو پوری دنیا میں ایک بار پھر فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے۔ اس کے بعد غزہ کی پٹی پر فاشسٹ صہیونیوں کی طرف سے مسلط کی گئی ننگی جارحیت نے دشمن کے مکروہ چہرے کوپوری دنیا کے سامنے بےنقاب کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم نے غاصب دشمن کا سات عشروں سے ہرممکن مقابلہ کیا اور دشمن کی تمام ریشہ دوانیوں، سازشوں، چالوں اور مکروہ منصوبوں کو خاک میں ملایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی گلوکار لکی علی کی دبئی کانسرٹ میں فلسطین کے حق میں آواز

اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ غاصب دشمن نے فلسطینی شہریوں کو ان کے علاقوں سے نکال باہر کرنے کی خاطر یہودی آباد کاری کے جرائم شروع کیے۔ انتہا پسند بلوائیوں کو فلسطینیوں پرظلم کے لیے کھلا چھوڑا اور سفاک فوک کے ذریعے فلسطینیوں پر ظلم کیے مگر دشمن اس حال میں بھی ہمارے نوجوانوں سے خوف زدہ ہے۔

انہوں نے غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے تسلسل کی ذمہ داری صہیونی ریاست پر عائد کی اور کہا کہ  کہا کہ اسرائیلی ریاست موجودہ تعطل کا ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ثالثوں کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز میں ان کی ترامیم مذاکرات کے خاتمے کا باعث بنیں۔

ہنیہ نے غزہ میں جنگ کے بعد کی کسی بھی ایسے تصفیے کو مسترد کر دیا جس میں تحریک کو شامل نہیں جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس اپنے مطالبات پر قائم ہے کہ کسی بھی جنگ بندی میں محصور پٹی میں جنگ کا خاتمہ اس کا دیرینہ مطالبہ ہے۔

ہنیہ نے نکبہ کی 76 ویں برسی کے موقع پر ایک تقریر میں مزید کہا کہ جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کا انتظام کچھ ایسا ہے جس کا فیصلہ حماس”قومی برادری” کے ساتھ کرے گی اور حماس "جنگ کو روکنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ ہم جنگ روکنے کے لیے ثالث ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

ہنیہ کا یہ بیان غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بعد یا نام نہاد "جنگ کے بعد” کے بعد غزہ کی پٹی کے انتظام پر اسرائیلی فوج اور حکومت کے درمیان ہونے والی بحث کے درمیان سامنے آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button