اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہماری مشترکہ توانائیوں کو علاقائی امن کے لئے استعمال کیا جانا چاہیے، پاکستانی سفیر

شیعہ نیوز: ایران میں پاکستان کے سفیر نے حالیہ واقعات میں دونوں ملکوں کے حکام کی دور اندیشی کی تعریف کرتے ہوئے زور دیا کہ تہران و اسلام آباد کی مضبوط توانائیوں کو علاقے میں قیام امن کے لئے استعمال کیا جانا چاہیے۔

محمد مدثر ٹیپو نے ایران کے آئندہ دنوں میں پاکستان کے دورے کے موقع پر ایکس پر لکھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ایران و پاکستان کے رہنماؤں نے اتنی مہارت کے ساتھ ایک چیلنج بھرے لمحے میں دور اندیشی کا مظاہرہ کیا اور بڑی تیزي کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو صحیح ڈھرے پر لا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کو ایرانی فوجی مبصرین کے خلاف کارروائی کا انجام بھگتنا پڑے گا، عبد اللہیان

تہران میں پاکستان کے سفیر نے زور دیا کہ ہمارے پاس بہت گنجائشیں ہیں اس لئے دونوں برادر ملک کو مشترکہ طور پر علاقے میں امن و خوشحالی کے لئے کوشش کرنا چاہیے۔

واضح رہے پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ایران و پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری 2024 تک اپنے اپنے سفارتی مشن پر واپس آجائیں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان 29 جنوری 2024 کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button