اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سانحہ بہاولپور کی طرح ایرانی صدر کا حادثہ بھی عالمی "انجینئرڈ ایکٹ” ہے، فیصل محمد

شیعہ نیوز: ایرانی صدر ابراھیم رئیسی کی ناگہانی شہادت صرف ایرانی عوام کیلئے ہی نہیں، بلکہ پوری مسلم دنیا کیلئے ایک المناک سانحہ اور بڑے نقصان کی حیثیت رکھتا ہے، جس کی تلافی نہیں ہو سکتی۔ اس بات کا اظہار بین الاقوامی تنازعات میں ثالثی کے عالمی ماہر فیصل محمد نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فیصل محمد نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب مشرق وسطی خصوصاً غزہ میں مسلمانوں کے خاتمہ کیلئے اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کا قتل عام کر رہی تھیں، ایران اور ایرانی قیادت اس ظلم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار تھی، اس ناگہانی سانحہ سے غزہ سمیت دنیا کے دوسرے خطوں میں اسلام دشمن قوتوں کو مضبوط ہونے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ابراہیم رئیسی نے صیہونی اور استعماری قوتوں کو غزہ کے بعد رفح میں کارروآئی نہ کرنے پر سخت تنبیہ کی تھی، اور اس کے نتائج بھگتنے کیلئے تیار اور خبردار کر دیا تھا، اس وارننگ کے دو روز بعد ہی یہ سانحہ کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے ابراہیم رئیسی کی شہادت کو پاکستان میں ہونیوالے سانحہ بہاولپور کی طرح "انجینئرڈ ایکٹ” قرار دیکر اسے عالمی سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح اسلام دشمن قوتوں نے بہاولپور میں پاکستانی صدر کے طیارے کو تباہ کیا تھا، یہ وہی طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button