آیت اللہ علی خامنہ ای کی اقتدا میں شہید جنرل موسوی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
شیعہ نیوز: شام میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر شہید جنرل موسوی کی نماز جنازہ کچھ دیر پہلے رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی اقتدا میں ادا کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق شام میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی کمانڈر بریگیڈئیر جنرل سید رضی موسوی کی نماز جنازہ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی اقتدا میں ادا کی گئی۔
جنرل سید رضی موسوی کو شام کے دارالحکومت دمشق میں صہیونی حکومت نے میزائل حملہ کرکے شہید کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : انتھونی بلنکن اگلے ہفتے مقبوضہ فلسطین کا دورہ کریں گے، میڈیا ذرائع کا دعویٰ
دوسری جانب جنیوا میں بین الاقوامی اداروں میں ایران کے نمائندہ دفتر نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں سید رضی موسوی کے قتل پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دمشق میں کسی بھی قسم کی مسلحانہ جھڑپ سے دور اسرائیل کے ذریعے ہوائي حملے میں سید رضی موسوی کی ٹارگیٹ کلنگ نہ صرف یہ کہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف وروی تھی، بلکہ یہ عالمی انسانی حقوق کے منافی قدم بھی ہے۔
واضح رہے اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے بھی گزشتہ شب سلامتی کونسل کو ایک خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے: اسلامی جمہوریہ ایران اسرائيل حکومت کے بزدلانہ و مذموم و دہشت گردانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
ایران بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق صحیح وقت اور مناسب جگہ پر اس پر جواب کے اپنے قانونی حق کو محفوظ سمجھتا ہے۔ ایران اسی طرح اسرائيلی حکومت کے دہشت گردانہ اور جارحانہ حملوں پر جوابی کارروائی کے شام کے حق پر زور دیتا ہے۔