اہم پاکستانی خبریں

ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے نڈر لیڈر تھے ، مختلف رہنماؤں کا اظہار تعزیت

شیعہ نیوز:مختلف رہنماؤں نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے حادثہ میں شہید ہونے پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدرعلامہ عارف حسین واحدی نے ابرہیم رئیسی اور ان کےساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے سانحہ قرار دیا ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے عظیم اور نڈر لیڈر تھے ۔ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی ، ڈاکٹر زبیدہ جبیں ، طیبہ عاطف ، عطیہ نثار ، عفت سجاد ،ثمینہ سعید ، ثمینہ احسان، سعدیہ حمنہ ، فریحہ اشرف نےبھی عظیم لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبداللہ گل نے بھی ابراہیم ریئسی ، وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہ حیان ، گورنر تبریز اور دیگر کی ہیلی کاپٹر کریش میں موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے ۔ دریں اثناء ایرانی صدر ابراہیم رئیسانی اور ان کے رفقاء کی مغفرت اور درجات بلندی کے لئے پاکستان سویٹ ہوم میں فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان کا کہنا تھا کہ ایران صدر ابراہیم رئیسانی ایک بہادر جرات مند رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی نمائندگی کی ۔پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے رہنماؤں اور کارکنوں ناہید خان، ڈاکٹر صفدر علی عباسی، فیاض علی خان، وحید افضل ، ابن محمد رضوی، سردار حور بخاری، کنور زاہد امیر رضوی، غلام علی، ابراہیم خان، ساجدہ میر، ملک مظہر حسین،محمد عماد، عامر رضا چوہان، چوہدری اسلم، ناہید خان ،امجد بلوچ، طاہر عباسی فرح اسلم، نوید صادق، سید ثقلین شیرازی، تانیہ، ناہید اور دیگر نے بھی حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button