اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

غزہ کا مسئلہ انتہائی کربناک صورتحال اختیار کر چکا ہے ہم مل کر لائحہ عمل اپنائیں گے، ملی یکجہتی کونسل پاکستان

ایران پاکستان کے مابین گیس پائپ لائن کی تکمیل پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔

شیعہ نیوز: صدر ملی یکجہتی کونسل ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ آئین کہتا ہے کہ پاکستان میں کوئی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں ہوگا۔ وفاقی شرعی عدالت سود کے خاتمے کا روڈ میپ مانگتی ہے اور حکومت قانونی روڑے اٹکاتی ہے، اسی طرح قادیانیوں کو اقلیت قرار دینے کی کوشش سپریم کورٹ کی جانب سے کی جاری ہے، ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کونسل کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ 29مئی کو سب قائدین سپریم کورٹ جائیں گے اگر آئین سے متصادم کوئی فیصلہ آیا تو تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ کونسل نے اس تاثر کو غلط ثابت کیا کہ پاکستان میں شیعہ سنی مسئلہ ہے۔ ختم نبوت کا مسئلہ ہمارا نظریاتی مسئلہ ہے ہم مل کر اس کا دفاع کریں گے۔ صدر کونسل نے کہا کہ غزہ کا مسئلہ انتہائی کرب ناک صورتحال اختیار کر چکا ہے ہم مل کر لائحہ عمل اپنائیں گے تاکہ حکومت پاکستان کو آمادہ کریں کہ وہ اس مسئلہ کے حل اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے عملی کردار ادا کرے۔ ہم ایران کے صدر کے انتقال پر ملت ایران کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہمارا ہدف اسلام کا غلبہ ہے۔ مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ آئین سے فرار کی کوشش کر رہی ہے حکومت وفاقی شرعی عدالت کے حرمت سود کے فیصلے کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے۔ مودی کشمیر میں فاشزم کر رہا ہے اور حکومت پاکستان خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران افغانستان کے مابین تجارت خطے کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔ ایران پاکستان کے مابین گیس پائپ لائن کی تکمیل پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ ایران کے صدر اور وزیرخارجہ کا سانحہ ارتحال افسوسناک ہے، کونسل اس پر تعزیتی ریفرنس منعقد کرے گی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے غزہ پر فیصلے کے باوجود اسرائیل ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ امت مسلمہ کو اس سلسلے میں اقدام کرنا چاہیے۔ کونسل اس بارے میں لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ پاکستان کے تمام مسالک نے مل کر قادیانیت کا مقابلہ کیا اب بھی تمام مسالک عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جمع ہیں۔ اگر سپریم کورٹ کا آئین سے متصادم فیصلہ آیا تو ہم تحریک چلائیں گے۔ صدر رئیسی اور وزیرخارجہ ایران کی رحلت پر ہم ایرانی قوم سے تعزیت پیش کرتے ہیں، صدر رئیسی اسرائیل کے خلاف ایک توانا آواز تھے۔ خطے کے ممالک بالخصوص ایران اور افغانستان سے پاکستان کی تجارت خطے کے عوام کے لیے ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سینئر صحافی، تجزیہ کار اور روزنامہ “پاکستان” کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی کی وفدکے ہمراہ ایرانی قونصلیٹ جنرل سے ملاقات

کانفرنس سے اسلامی تحریک کے نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی اور مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، سربراہ جماعت اہل حرم پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی، متحدہ جمعیت اہل حدیث کے سربراہ ضیا اللہ شاہ بخاری، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید صفدر شاہ گیلانی، جمعیت اہل حدیث کے سربراہ عبدالغفار روپڑی، مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما قاری یعقوب شیخ، ہدیہ الہادی پاکستان کے مرکزی امیر رضیت باللہ، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مرکزی راہنما ڈاکٹر عبدالغفور راشد، تحریک حرمت رسول کے مرکزی راہنما عبدالوحید شاہ، جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما پروفیسر ابراہیم، اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل شبیر حسن میثمی، تنظیم اسلامی کے مرکزی راہنما ڈاکٹر امتیاز، ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب کے صدر ڈاکٹر طارق سلیم، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صوبائی صدر اسد اللہ بھٹو، ملی یکجہتی کونسل آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار اعجاز افضل، ملی یکجہتی کونسل گلگت کے صدر مشتاق احمد، کونسل شمالی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ جعفر نقوی نے خطاب کیا۔

علاوہ ازیں متحدہ جمعیت اہل حدیث کے مرکزی راہنما سید اسامہ بخاری، اسلامی تحریک کے مرکزی راہنما علامہ قاسم جعفری، زاہد علی اخوانزادہ، سید مقصود ہمدانی، سربراہ شاہ ہمدان کونسل شمس الرحمان سواتی، صدر فیڈریشن ڈاکٹر محمد مشتاق خان، شاہد شمسی میڈیا کورآرڈینیٹر ملی یکجہتی کونسل، سید اسد عباس مرکزی رابطہ سیکرٹری، مرتضی عباس مرکزی رابطہ سیکرٹری، اسرار احمد نعیمی مرکزی آفس سیکرٹری اور دیگر بھی اس آل پارٹیز کانفرنس میں موجود تھے۔ اجلاس کے اختتام پر متفقہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button