پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ملتان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا کے ایف سی کے سامنے اسرائیل کیخلاف مظاہرہ
شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام اسرائیلی برانڈ کے ایف سی کے سامنے علامتی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ اور مظلومین کی حمایت کا اعلان کیا، مظاہرین نے پر جوش انداز میں فلسطین، حماس اور مقاومت کے حق میں اسرائیل، امریکہ اور صیہونزم کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے اسرائیلی برانڈ کے سامنے عوام کو آگاہ کیا اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر امامیہ طلباء کے علاوہ دیگر مقامی نوجوانوں نے بھی مظاہرے میں حصہ لیا۔